(رائٹر) جرمن پولس نے برلن کے نزدیک پناہ گزینوں کے ہاسٹل سے ایک 16 سالہ شامی نوجوان کو بیرون ملک رہنے والے اسلامک اسٹیٹ (داعش ) کے ایک حامی کے ساتھ تعلقات ہونے اور بم حملے کا ارادہ ظاہر کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔
style="text-align: right;">ایک پولس ترجمان نے آج کہا کہ "اس نے ایک انٹرنیٹ چیٹ میں بم دھماکے کی تیاری کا اظہار کیا ہے"۔
تاہم، یہ واضح نہیں ہو پایا کہ اس کے پاس اس طرح کے حملے کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی تھی یا نہیں۔